اننیا پانڈے سے بریک اپ کے بعد آدیتیا رائے کپور کی نئی گرل فرینڈ منظر عام پر آگئیں

 

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار آدیتیا رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے کے بریک اپ کی گردشی خبروں کے دوران اداکار کی ممکنہ نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پارٹی کرتے تصویر منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ہدایت کار و فلمساز انوراگ باسو کی سالگرہ کی خوشی میں آنے والی فلم میٹرو ان ڈینو کے سیٹ پر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکار آدیتیا رائے کپور کو ممکنہ طور پر اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل تصاویر میں اداکار کے ساتھ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ سارہ علی خان موجود ہیں، جو فلم میٹرو ان ڈینو کی مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔

فلمساز انوراگ باسو کی سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی سے وائرل ہونے والی تصاویر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب آدیتیا رائے کپور سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آدیتیا رائے کپور اور سارہ علی خان کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں اس لیے بھی زور پکڑ رہی ہیں کیونکہ ماضی میں سارہ علی نے کافی ود کرن کے سیزن 8 میں آدیتیا رائے کپور کو ڈیٹ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

1 hour ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago