ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی بھارتی ویب سیریز "ہیرا منڈی" میں "ملکہ جان" کا کردار ادا کرنے والی منیشا کوئرالا نے سیریز میں رومانوی اور عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی .

"ہیرا منڈی" کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں .

ویب سیریز میں تقریباً تمام مرکزی اداکاراوں کے عریاں اور رومانوی مناظر بھی ہیں، جس وجہ سے انہیں بھی تنقید کا سامنا ہے اور اب منیشا کوئرالا نے بھی اپنے ایک متنازع منظر پر خاموشی توڑ دی .

حال ہی میں انہوں نے "بولی وڈ ببل" کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اور شیکھر سمن کا بگھی کے دوران شوٹ کیا گیا سین پہلے ویب سیریز کا حصہ نہیں تھا . منیشا کوئرالا اور شیکھر سمن پر ویب سیریز کے دوران بگھی میں نامناسب سین فلمانے پر تنقید کی جا رہی ہے جب کہ فلم ساز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے . اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سکرپٹ میں مذکورہ سین شامل نہیں تھا اور نہ ہی پہلے سے انہیں اس متعلق بتایا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں