سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی .

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ9 ہزار 19 روپے ہے .

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2344 ڈالر ہے، عالمی بازار میں ایک اونس سونے کا بھاؤ 54 ڈالر بڑھا ہے .

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2366 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں