شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کے بھائی نے خود صوبائی کابینہ سےاستعفیٰ دیا .

روزنامہ "جنگ "کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شیر افضل کے بھائی نےجو بہتر سمجھا وہ کیا، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں معاملات پر بحث ہوتی ہے جس کو اختلاف نہیں کہا جاسکتا .

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معطل ڈی جی ہیلتھ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں