کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میڈیا کی وجہ سے مشکل میں تھے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی جہاں ان دنوں القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ، 9 مئی واقعات، ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں بھارتی اخبار کے دعوے کے باعث بھی عمران کان مشکل میں پڑ گئے تھے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اگرچہ ان دنوں جیل میں ہونے کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ایک وقت تھا جب عمران خان بھارتی اداکارہ ریکھا کے قریب ہو گئے تھے۔
ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور اداکارہ ریکھا مبینہ طور پر کافی قریب ہوگئے تھے، جبکہ دونوں کے درمیان محبت کی افواہ بھی کافی گرم تھی۔ 1985 میں بھارتی نیوز پیپر اسٹار میں پبلش ایک آرٹیکل میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کے درمیان مبینہ افئیر ہے۔
دوسری جانب اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دونوں پرستاروں کی شادی کے معاملات طے پا گئے ہیں، جبکہ اخبار کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک ماہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش اختیار کی ہے۔
جہاں وہ کئی مرتبہ اداکارہ کے ساتھ دکھائی دیے، اخبار کے دعوے کے مطابق اداکارہ اور عمران خان کئی مرتبہ ایک ساتھ ساحل سمندر پر بھی دیکھے گئے۔
اخبار کی جانب سے مزید دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ریکھا کی والدہ کی جانب سے نجومی سے رابطہ کیا گیا تھا اور اس بات کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ کیا عمران خان ان کی بیٹی کے لیے صحیح ہیں، تاہم اخبار کے مطابق نجومی نے کیا کہا؟ اس کا تو معلوم نہ ہو سکا مگر ریکھا کی والدہ عمران خان سے مطمئن دکھائی دیں۔
واضح رہے عمران خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ 1986 میں میچ کے سلسلے میں بھارت پہنچے تھے۔ دوسری جانب بھارتی اخبار کے اس دعوے پر عمران خان کی جانب سے آج تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔
تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق وزیر اعظم اور اداکارہ ریکھا کے درمیان مبینہ افئیر پر حیرانی اور دلچسپی ظاہر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ صارفین عمران خان کی متاثر کن شخصیت کی تعریف کرتے اور بھارتی اداکاراؤں کو پاکستانیوں پر فدا ہونا قرار دے چکے ہیں جبکہ کچھ تنقید کے نشتر برساتے نظر آتے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

1 hour ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

4 hours ago