دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی


عالمی مالیاتی ادارے کی معاون ٹیم کا وفد قرض کےسلسلےمیں پاکستان کی معاشی ٹیم سےبات چیت کرے گا، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ طویل مدتی قرض پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف پہلے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرچکا ہے جس میں پینشن پر ٹیکس لگانے اور استثنا ختم کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے سے مجموعی قومی پیداوار کا نصف فیصد یعنی 600 ارب روپے مزید ٹیکس وصول کرے۔
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان آج سے مذاکرات کا آغاز ہوگا اور یہ مذاکرات آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کررہی ہے جبکہ دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہی مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدقرض کےسلسلےمیں پاکستان کی معاشی ٹیم سےبات چیت کرے گا، معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارتِ خزانہ کےحکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

Recent Posts

بابراعظم کیلئے بڑی شخصیات نے آوازیں بلند کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…

2 mins ago

مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…

18 mins ago

قلات ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

25 mins ago

پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…

39 mins ago

کوئٹہ,شہر میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

کویٹہ(قدرت روزنامہ)مسلح راہزن الیکشن کمیشن کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا…

46 mins ago

گوادر , ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سمیت ضلع گوادر میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی قلّت قیمتوں میں اضافہ ،…

55 mins ago