عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا


عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں
متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)عام طور پر عرب شاہی خاندان سے متعلق یہ خیال عام ہوتا ہے کہ جس طرح ان کی زندگی عیش و عیاشی کی مثال ہوتی ہے، اسی طرح ان کی آخری آرام گاہ بھی کسی آرام دہ مقام سے کم نہیں ہوگی۔
تاہم حال ہی میں انتقال کر جانے والے عرب شہزادے کی آخری رسومات اور قبر نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ ہذا بن سلطان بن زید کے انتقال کی خبر عرب میڈیا کی جانب سے بریک کی گئی تھی۔
تاہم جمعرات کے روز شیخ ہذا کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے مختلف افراد سمیت دوست احباب اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران اسٹریچر پر رکھی میت پر لپٹا سفید رنگ کا کفن انٹرنیٹ صارفین کو اس لیے بھی حیران کر رہا تھا کہ شاہی خاندان کے افراد کی آخری رسومات عام سی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب شاہی خاندان کے افراد کو بھی بالکل اسی طرح دفنایا گیا، جس طرح ایک عام میت کو دفنایا جاتا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر جس طرح پاکستان اور بھارت میں قبروں کو پکا کیا جاتا ہے۔

قبروں کو پکا کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ٹائلز کا استعمال کیا جاتا ہے، وہ سب عرب ممالک میں دیکھنے کو نہیں ملتا ہے، ایک عام قبر سے لے کر شاہی خاندان کے بادشاہ، شہزادے اور شہزادیوں کی قبروں کو بھی کچی ہی رکھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا تھا بلکہ اس پر سماجی روایتوں کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا جا رہا تھا۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago