نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: فون اور ڈیٹا لوڈ کرانے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا


ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، سم پر ڈھائی فیصد اضافی ٹیکس بھی لگایا جا سکتا ہے، ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 مئی کے بعد 5 لاکھ 6 ہزار 971 نان فائلرز کے خلاف حکمت عملی پرغور شروع کردیا جس میں سمیں بند نہ ہوئی تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا شامل ہے۔
وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں اور ٹیکس نادہندگان کا پتہ چلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ایف بی آر نے آرڈر جاری کیا تھا کہ ان 6 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی موبائل فون سمیں بند کی جائیں اور اس ضمن میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنے ہیڈ آفس طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اگر نان فائلرز کی سمیں بند نہ ہوئی تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لانے پرغور شروع ہوگیا ہے جبکہ سم پر ڈھائی فیصد اضافی ٹیکس بھی لگایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں جن میں ہر دفعہ لوڈ کرانے پر بھی اضافی ٹیکس اور موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق نان فائلرز کی سمیں بند کراوانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف بی آر واضح کرچکا ہے کہ اگر کمپنیوں نے سمیں بند نہیں کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago