طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے افغان صدر اشرف غنی

کابل(قدرت روزنامہ)افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے یہ بیان گزشتہ روز

صوبے بلخ کے دورے کے دوران دیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔دوسری جانب افغانستان میں جاری طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کی لڑائی کے دوران شہری علاقوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں نوے لاکھ بچے بچیاں اسکول جاتے ہیں اور دو کروڑ لوگ انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر نے افغانستان میں منڈلاتے ہوئے انسانی بحران پر انتباہ جاری کیا ۔یو این ایچ سی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی انخلا اور طالبان کی پیش قدمی کے باعث ہونے والی تکالیف سے شہری نقل مکانی بڑھ رہی ہے۔ جنوری سے اب تک 2 لاکھ 70ہزار افغان اپنے ہی ملک میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

3 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

4 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

4 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

5 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

5 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

5 hours ago