زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کو 24 گھنٹے مکمل ہوگئے تاہم مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تاحال کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔ گزشتہ روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا جو تاحال جاری ہے۔احتجاجی دھرنے کی قیادت چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبدالرحمن بازئی کررہے ہیں،
احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کسان بڑی تعداد میں شریک ہیں جہاں گرمی سے بچنے کے لیے پنڈال لگایا گیا ہے۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 22گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوںکوشدیدنقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے یا بجلی کے بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

18 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

21 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

24 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

34 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

38 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago