خیبر پختونخوا اسمبلی میں 306 ارب سے زائد کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ منظوری کے لیے پیش کردیا گیا .

وزیر قانون آفتاب عالم نےخیبر پختونخوا اسمبلی پشاور میں 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا ضمنی بجٹ منظوری کےلیے پیش کیا .

موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ کے ایک ماہ کے اخراجات کی منظوری لی گئی، بجٹ کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، تاہم حکومتی ارکان کے منانے پر اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے .

آفتاب عالم کے پیش کردہ نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت صوبائی اسمبلی کے اضافی اخراجات 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ہیں جبکہ محکمہ مال کے اضافی اخراجات 13 کروڑ 52 لاکھ ہیں . ضمنی بجٹ میں مجموعی مصارف 292 ارب 95 کروڑ روپے ہیں، اخراجات جاریہ کا حجم 252 ارب جبکہ ترقیاتی کاموں کےلیے 13 ارب رکھے گئے ہیں .

آفتاب عالم نے بجٹ تقریر میں کہا کہ سوات یونیورسٹی برائے حیوانات کو گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں .

انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات ملازمین کو بلوں کی مد میں 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ کےلیے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خام مال خریدا گیا . مالی سال 24-2023 کا ترقیاتی بجٹ 418 ارب 15 کروڑ روپے تھا جبکہ رواں مالی سال میں 197 ارب 87 کروڑ کا کم ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں