جماعت اسلامی نے اتحادی حکومت کی سیاست کو ناکام قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحادیوں کی سیاست عملاً ناکام ہوچکی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گندم بحران سے دل بہت پریشان ہے، کسان کو ریلیف دینا ہوگا، 16مئی کو احتجاج کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کےخلاف ہوگا۔جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، پھر احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں میں بڑھائیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں انگلیاں ٹیڑھی کرنا پڑیں تو وہ بھی کریں گے، عوام کو ایک بڑے مقصد کی طرف لے کر چلنا ہوگا۔کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمے داری حکومت کی ہے، جو گندم امپورٹ کی گئی اس کی رپورٹ قوم کے سامنےنہیں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہیے کہ گندم امپورٹ کا فیصلہ کس نے کیا، حکومت کی گندم نا خریدنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ملک میں گندم بحران زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، حکومت کی پالیسیاں زراعت دشمن ہیں۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

40 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

1 hour ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago