بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کی سنچری مکمل کرلی ہے، ساتھ ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹیز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ڈبلن میں آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے ساتھ پاکستانی کپتان نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔
ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔ ویرات کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم تین مرتبہ اپنی نصف سنچری کو 3 ہندسوں کے اسکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔ اس سکور کے ساتھ مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم نے ففٹی پلس اسکور کی سنچری بھی مکمل کی۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس سکور بنایا جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 50 پلس سکور کیا۔ کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم نے 11 مرتنہ ففٹی پلس سکور کو تین ہندسوں میں بدلا، ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو ہنڈریڈ میں بدلنے میں کامیاب رہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago