گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ کے بجائے صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا .


اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ملتے ہی فیصل کریم کنڈی سندھ کے دورے پر چلے گئے، عہدہ ملنے کے بعد فیصل کریم کو پہلے آبائی حلقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا .

گورنر آبائی علاقے میں 4 بار بدترین شکست کے بعد عوام کے سامنے آنے سے ڈرتے ہیں،گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں .

. .

متعلقہ خبریں