لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے سیاسی کارکن کی جگہ ٹک ٹاکر نے سنبھال لی ہے اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گیا ہے، اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور انتظامیہ کو علم ہونا چاہیئے کہ اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اورورکرز سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا گورنر منتخب ہوا ہے، ملک کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس لے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور انتظامیہ کو یہ علم ہونا چاہیئے، اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن ایک عوامی گورنر بن گئے اور اس صوبے کی عوام کی نمائندگی کریں گے، اگر اس صوبے کی عوام تکلیف میں ہوگی، چاہے کسان ہو یا وکلاء یا غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے ہوں، اس کے لیے عوامی گورنر موجود ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…