کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی اور انتظامی امور کو طے کرنے کیلئے روایتی طور طریقوں کے بجائے جدید طریقہ کار اختیار کرنے سے ہم بآسانی اپنی یونیورسٹی کو خودکفالت کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری یونیورسٹیز کو مستقبل میں مالی بحران سے بچانے، موجود اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے. اس سلسلے میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان پروفیسر ڈاکٹر دوست بلوچ، ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور ڈاکٹر جان محمد بلوچ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہماری ذاتی دلچسپی اور شعوری کوشش ہے کہ صوبہ کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحتمند تعلیمی ماحول کو پروان چڑھایا جائے. انہوں نے واضح کر دیا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر تمام ذمہ داران کی موثر فعالیت اور متعلقہ ماہرین کی تجاویز سے یونیورسٹیوں کے درپیش مسائل پر بآسانی قابو پایا سکتا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…