اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نورپور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہو گی۔
پی ڈی ایم کی جانب سے جاری فورکاسٹ کے مطابق لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک میں کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تو کہیں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کیا ہوا ہے۔
ایک جانب چمن، کوژک ٹاپ، شیلاباغ، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
دوسری جانب جنگل پیرعلیزئی، قلعہ عبدللہ، پشین میں طوفانی ہوائیں چلنے سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور میرپور، دھیر کوٹ، سماہنی آزاد کشمیر، مانسہرہ میں بھی بارش ہورہی ہے تاہم سندھ اور پنجاب میں گرمی میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…