اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر داخلہ ضيا لنجار نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ بلوچستان سے مسلح لوگ سندھ میں آکر کچے کے علاقوں تک پہنچ گئے۔
ایک تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ سندھ ضيا لنجار نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی مسلح جتھا داخل نہيں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے بلوچستان سے کچے کے علاقوں تک پہنچنے کی بات کی جا رہی ہے وہ ان علاقوں سے وہاں پہنچے ہيں جو ہمیشہ سندھ پنجاب کی حدود کے حوالے سے متنازع رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن تو جاری ہے لیکن اس آپریشن میں کچھ روز قبل بلوچستان کا ایک بگٹی قبیلہ بھی کود پڑا تھا۔
4 ماہ قبل سکھر ملتان موٹروے پر کی گئی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے بلوچستان کے بگٹی قبیلے کے سردارکے بیٹے عبدالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد مقتول کا والد جلال خان بگٹی اپنے رضاکاروں کے ساتھ کچے میں پہنچ گیا تھا۔
بعد ازاں اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد بگٹی قبیلے کے مقتول عبدالرحمان کے والد جلال خان بگٹی رضاکاروں سمیت واپس چلے گئے تھے۔
اس حوالے سے ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل کا کہنا تھا کہ چند بگٹی قبیلے کے رضاکار آئے تھے جنہیں 2 دن بعد واپس بھیج دیا گیا تھا۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…