کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جامع کلاتھ کے قریب پولیس، کسٹمز اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان ضبط کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس، کسٹمز اور رینجرز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد اسمگلنگ کیلئے جامع کلاتھ اللہ والی مارکیٹ اور اطراف میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا اور دیگر سامان ضبط کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق خفیہ گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا قبضے میں لیا گیا ہے، نان کسٹم پیڈ غیر ملکی کپڑا بلوچستان سے اسمگل کر کے کراچی لایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے بعد دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگر ضبط کیا گیا سامان غیرقانونی ہے تو مکمل تحقیقات کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…