پاکستان، ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے مابین ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کا 3سالہ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ سے پاکستان کو 2024 سے 2026 تک 900 ملین ڈالر ملیں گے، تکنیکی معاونت کیلیے اضافی 2 ملین مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت اقتصادی امورکے اعلامیے کے مطابق جمہوریہ کوریا کے ایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے کنٹری پروگرام مشن نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں 2024 سے 2026 تک ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعاون کے معاہدے پردستخط کیے۔
ترقیاتی منصوبوں میں جامشورو میں بچوں کے اسپتال کی تعمیر شامل ہے، جس کیلیے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ60 ملین ڈالر فراہم کرے گا، مشن نے وزارت منصوبہ بندی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، صوبائی منصوبہ بندی و ترقی کے محکموں اور دیگر کیساتھ مجوزہ ترقیاتی ایجنڈہ بہتربنانے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
معاہدے پر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ساجد منظور اسدی اور مشن کے ڈائریکٹر ایشیا ٹیم نے دستخط کیے۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 min ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

14 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

21 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

38 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

41 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

53 mins ago