اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کی شکست کی ذمہ داری کپتانی کی تبدیلی پر ڈال دی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے پر مسائل پیدا ہوئے، اس دورے کے بعد سے بالنگ لائن ٹیم کی فتوحات میں حصہ نہیں ڈال رہی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کو جس طرح کپتانی کے عہدے سے ہٹایا گیا اور بابراعظم کو کپتانی سونپی گئی تو اس نے اپنی کمزوری دکھائی، جب تک ٹیم باہر سے منتخب ہوگی اور کپتان فیصلوں میں شامل نہیں ہوگا تو یہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔
آئرلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان پہلے ٹی20 میچ میں شکست دیکر ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار فتح حاصل کی۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…