اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے۔
بانی چئیرمین نے واضح ہدایت جاری کیں تھیں کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ انہوں نے اپنی باتوں اور حرکات سے ساتھی ارکان کے ساتھ تعلق خراب کیے ہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت 3 روز میں تحریری وضاحت دیں کہ ان کے خلاف پارٹی ایکشن کیوں نہ لے؟ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو پارٹی پالیسی کے تحت شیر افضل مروت کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…