حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی:سعودی وزیر ٹرانسپورٹ


ریاض(قدرت روزنامہ) رواں سال حج سیزن کے دوران فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس صالح الجاسر نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اورڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ عازمین حج کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے مرتب شدہ جامع پروگرام کے تحت وقت مقررہ پرعملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حج امور میں لاجسٹک سپورٹ کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جس کا بنیادی ہدف عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

15 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

17 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

20 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

40 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

43 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

47 mins ago