مریض کے گانے پر ڈاکٹر کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ساہیوال (قدرت روزنامہ) مریض کے گانے پر ڈاکٹر کا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا . پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ایک ڈاکٹر کی مریض کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے .

ڈاکٹر غضنفر نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا جو دیکھتے ہیں وائرل ہو گئی . ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر چکے ہیں . وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض گانا گا رہا ہے جبکہ ڈاکٹر ان کی سریلی آواز میں گائے گئے گانے پر بے اختیار ڈانس کرنے میں مصروف ہیں . انہوں نے بتایا کہ دوائی اور دیگر علاج سے زیادہ مریض کی ذہنی صحت اہمیت رکھتی ہے جس کا بہت خیال رکھنا چاہیے . ویڈیو سے متعلق بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر بخاری نے کہا کہ چند روز قبل ایک مریض میرے پاس آیا جس کا میں نے معائنہ کیا . انہوں نے بتایا کہ مریض نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے لیے ایک گانا بنا کر لائے ہیں جب انہوں نے گانا سنایا تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے بے اختیار ڈانس کرنا شروع کر دیا . ویڈیو پر سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی . ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے میری ویڈیو میں سے کچھ حصہ کاٹ کر چلے گئے اور انہیں غلط رنگ دینے کی کوشش بھی کی . سوشل میڈیا پر چند صارفین نے کچھ ایسے بھی تبصرے کیے میجر (ر) ڈاکٹر غضنفر بخاری گلشن نور ساہیوال کے پاس مریض آیا تو ڈاکٹر نے پوچھا آپ کیا کرتے ہو تو مریض نے کہا کہ ہم گانے گاتے ہیں . ڈاکٹر نے کہا پھر ہمیں گانا سنائو فری چیک اپ کرونگا اس نے گانا سنایا ڈاکٹر نے ناچنا شروع کر دیا . . .

متعلقہ خبریں