پنجاب حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار رہا۔فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلندکیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔

خیال رہےکہ 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

Recent Posts

فیصل آباد میں بیوٹیشن پر تشدد،بیوٹی پارلر میدان جنگ بن گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)بٹالہ کالونی میں دو خواتین ثمینہ اور آمنہ نے نامعلوم شخص کے…

1 min ago

سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مئی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے…

7 mins ago

شاداب خان پرفارم کیوں نہیں کر پارہے، سابق کرکٹر سلیم ملک نے اہم وجہ کی نشاندہی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر سلیم ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاداب خان کی…

30 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

برج ٹاؤن (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے چھٹے میچ…

40 mins ago

نوجوان نسل کو جیلوں میں بھیجنے والے دشمن ہیں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھیراؤ جلاؤ، بلڈنگ جلا…

47 mins ago

اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونلز کے خلاف درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن ٹریبونل…

50 mins ago