کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔اقوام متحدہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں1 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ بغلان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔افغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جارہی ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…