ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دئیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا . ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جگن کاظم کا مارننگ شو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا یہی وجہ ہے کہ دو دن سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #BoycottMorningWithJuggunKazim ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے . صارفین نے پیمرا سے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا . پیمرا نے اس حوالے سے ٹویٹر پر مختصر اعلامیہ بھی جاری کیا . مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس کے مارننگ شو ’مارننگ ون جگن کاظم‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے . پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر معروف اینکر جگن کاظم کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں شریک جوڑے ایک گیم کا حصہ ہیں جن میں انہیں ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر سیب کھانا تھا .
متعلقہ خبریں