اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی، تاہم بالائی سندھ میں سورج آگ برسائے گا ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے .
آج نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیش گوئی ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی برسات متوقع ہے .
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا . بالائی سندھ میں موسم شدید گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا .
. .