اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے


کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پیرس اور اگست میں برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے براہ راست برطانیہ کی پروازیں2020 میں بند ہوئی تھی تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں ماہ عالمی تنظیم ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی، اجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
پاکستان سے برطانیہ ہیتھروائیرپورٹ کیلیے براہ راست پرواز 14 اگست کوروانہ ہوگی، پی ائی اے نے یورپ اوربرطانیہ کے لیے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیزکردیا ہے، اس وقت 7 ٹرپل سیون ساختہ طیارے آپریشنل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ ماہ میں 2 مذید 777 ساختہ جہازفعال ہونے کے بعدآپریشن کا حصہ بن جائینگے، بیڑے میں شامل 9 ٹرپل سیون جہازوں کے ذریعے یورپ اوربرطانیہ کا فضائی آپریشن بہترطریقے سے چلایا جا سکے گا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پاکستان کے 97 ممالک کے ساتھ ائیر سروس معاہدے ہیں،جہازوں کی قلت اورخسارے کے سبب 34 ممالک تک برقراررہنے والے فلائٹ روٹس اب 14 ممالک تک محدودرہ رہ گئے، امید ہے کہ لوگ روٹس بحال ہوتے ہی قومی ائیرلائن کی پروازوں پر سفرکے لیے انتخاب کرینگے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

52 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

59 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago