کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سابق ایم پی اے اور ایک تنظیم کی جانب سے کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ گوادر اور مکران کے بیشتر علاقوں سے متعلق فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں، گوادر کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان بطور ایم پی اے میٹنگز کا حصہ رہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ گودار کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…