کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) لی مارکیٹ نپئیر تھانے کے قریب رہائشی عمارت کے بالائی منزل کا زینہ زمین بوس ہوگیا۔اتوار کو رات گئے اولڈ سٹی ایریا نپئیر تھانے کے قریب لی مارکیٹ موتل بائی اسٹریٹ بھیم پورہ میں عبد الرحمان نامی تین منزلہ رہائشی عمارت کا زینہ زور دار دھماکے سے زمیں بوس ہوگیا ، جس کے باعث رہائشی افراد عمارت میں پھنس گئے۔
ریسکیو کی ٹیم نے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کی بالائی منزل کے گھر میں موجود ضعیف العمر خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد اور چھت پر موجود جانوروں کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
عمارت کے رہائشی شاہد حسین نے بتایا کہ عمارت اس کی دادی نے 1941 میں ایک ہندو سے خریدی تھی ، جن کے انتقال کے بعد ان کے تین بیٹوں صادق علی عبد الرحمان ، محمد علی اور انور علی کے نام کر دی گئی تھی ، اب تینوں بیٹوں کی 5 اولادیں اپنی فیملیز کے ساتھ عمارت میں رہائش پزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک سندھ بلڈنگ کنٹرول والوں نے اس عمارت کا معائنہ نہیں کیا اور نہ ہی اسے مخدوش قرار دیا ہے ، عمارت کی دیواریں نئی عمارتوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔
ان کا کہنا تھا عمارت کے مکین اگر کچھ رقم لگا کر مرمت کا کام کرا لیتے تو یہ نوبت بھی نہیں آتی سب نے اپنے گھروں کو اندر سے مرمت کرا کر سجا لیا لیکن عمارت کے باہر کوئی کام نہیں کراتا ، ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ عمارت 1843 میں قائم کی گئی تھی عمارت کا زینہ خستہ ہونے کے باعث گرا ہے ۔

شیئر

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

9 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

28 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

38 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

41 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

1 hour ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago