وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں تندور مالکان اور نان بھائیوں کی من مانیاں ملک بھر میں آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی نا آسکی عوامی حلقوں کا اعلی حکام سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کے نرخوں میں نمایاں کمی آنے پر متوسط غریب طبقہ تندور مالکان اور نان بھائیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔ تندور مالکان اور نان بھائی آٹا سستا ہونے پر بھی روٹی کی قیمتوں میں کمی لانے کو تیار نہیں ہیں۔ عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر حب تندور کی روٹی اور نان کی نئی ریٹ لسٹ جاری کرنے کے لیے احکامات جاری کرنے کے ساتھ آٹے کے نرخ میں نمایاں کمی آنے پر تندور پر فروخت ہونے والے آٹے کا معیار اور پیڑے کا وزن چیک کیا جائے۔ تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وندر شہر میں خودساختہ مہنگائی کرنے والوں نے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے تمام ضروریات زندگی کی اشیائے خوردونوش مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کی کارکردگی محض اجلاسوں اور فوٹو سیشن تک محدود رہتی ہے، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب، اسسٹنٹ کمشنر وندر، تحصیل دار وندر، چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر سمیت و دیگر متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی نرخ میں نمایاں کمی پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی لاکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…