زمین کو طاقتور شمسی طوفان کا سامنا، پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمین ایک طاقتور شمسی طوفان کا سامنا کر رہی ہے . اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے .

اس کی وجہ سورج سے اضافی اخراج ہے جو شعاعوں اور مواد پر مشتمل ہے . سپارکو اعلامیہ کے مطابق یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا اور اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثر انداز رہے گا، اس کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقہ تک دیکھا گیا . سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنے زمینی آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے . متعلقہ صارفین کو اس کی جانچ کے بعد اطلاع فراہم کر دی گئی ہے، اس طوفان کے اثرات سیٹلائیٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، تاہم پاکستان میں اس کے اثرات کا خدشہ کم ہے . . .

متعلقہ خبریں