اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے بعد تندوتیز ہواؤں کے حصار میں آگئی،خراب اور غیرمعمولی موسم میں پھنسے طیارے نے کافی تگ ودو کے بعد رن وے پرلینڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ناموافق موسمی حالات سے دوچار ہوئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد حالیہ دنوں کے دوران ویسٹرن ڈسٹربنس کی زد میں ہے، اسی وجہ سے قومی ائیرلائن کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواؤں کے جھکڑ طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔
پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔ طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے،اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔
طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رییں، غیرمعمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔
لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اتر گیا، پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔
ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سےگرنے اور مبینہ زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

5 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

31 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago