اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنا سکتی ہے، اگر حکومت معاشی نظام میں جامع اصلاحات کرلے تو آئی ایم ایف کے قرضوں سے ہمیشہ کیلیے جان چھڑانا ممکن ہے۔
حکومت آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ اگلے دو سے تین ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاجائے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام لینے والے ممالک پالیسی سازی میں آئی ایم ایف کے محتاج ہوجاتے ہیں اور جو ممالک آئی ایم ایف پروگرام لیتے ہیں، وہ پھر اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہوپاتے، لیکن اگر حکومت چاہے تو جامع اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلیے جان چھڑا سکتی ہے۔
پاکستان کو بنیادی طور پر ریاستی ملکیتی اداروں کو چلانے، انرجی سیکٹر، تجارتی پالیسی، کم ٹیکس وصولی اور بھاری اخراجات جیسے مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کو حل کیے بغیر ہماری معاشی ترقی ممکن نہیں، ریاستی اداروں کا خسارہ ہوشربا صورت اختیار کر چکا ہے۔
2018 سے 2022 کے دوران ریاستی اداروں نے قومی خزانے کو 2.542 ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، حکومت نے نقصان میں چلنے والے 25 اداروں کو فروخت کرنے کی فہرست تیار کی تھی، لیکن ابھی تک عملدرآمد سے گریزاں ہے، ہر گزرتا دن ہمارے بوجھ میں اضافہ کر رہا ہے، پی آئی اے کو چلانے کیلیے روزانہ 50 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago