اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان وزارت خزانہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام سے متعلق مذاکرات ہورہے ہیں جو تقریباً 2 ہفتے جاری رہیں گے۔ وزارت خزانہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفود کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔
پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے ہیں۔ مذاکرات میں نئے قرض کے حجم اور مدت کے تعین کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد بیل آؤٹ پیکج کے لیے پرامید ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاونس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…
قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…