پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے بعد تندوتیز ہواؤں کے حصار میں آگئی،خراب اور غیرمعمولی موسم میں پھنسے طیارے نے کافی تگ ودو کے بعد رن وے پرلینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ناموافق موسمی حالات سے دوچار ہوئی، اسی وجہ سے قومی ائیرلائن کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواؤں کے جھکڑ طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔ طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے،اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔

طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رییں، غیرمعمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اتر گیا، پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔

ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سےگرنے اور مبینہ زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

Recent Posts

عدت نکاح کیس: عمران خان کے وکیل نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت نکاح کیس میں…

10 mins ago

سنی اتحاد کونسل کے کیس میں پی ٹی آئی کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے…

17 mins ago

آپریشن عزم استحکام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہونگے، چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائیگا: وزیر دفاع

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپریشن عزم استحکام…

24 mins ago

حیدرآباد میں پیپلزبس سروس کا دائرہ نہیں بڑھایا جاسکا، عوام سستے سفر سے محروم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں 20 ماہ گزرنے کے باوجود پیپلزبس سروس کا دائرہ اندرون…

31 mins ago

بابراعظم بھی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس…

32 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف دیگر شہروں میں درج مقدمات سے متعلق فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف دیگر…

34 mins ago