حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل


ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے ، میرضیااللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں حکومتی وفد چمن میں موجودہیں
چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل ،حکومتی ٹیم اور عمائدین کے مابین مذاکرات میں10 رکنی مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی حکومتی ٹیم اور قبائلی مشران کے درمیان مذاکرات اور ایک متفقہ تجاویز اور سفارشات پیش کریں گے۔
کمیٹی حتمی مذاکرات کی رپورٹ وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کرے گی۔صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں حکومتی وفد چمن میں موجودہیں۔ آج ایک بارپھر حکومتی وفد کا چمن کے قبائلی وسیاسی مشران،تاجربرادری اور انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔
اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہےکہ آج چمن میں جاری احتجاج سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے پیش رفت ہوجائے گی ۔چمن کے قبائلی مشران سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،جلد اہم پیشرفت متوقع ہے ۔


وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگونے کہا کہ دھرنے اور احتجاج سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرزاور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں آئے ہیں۔چمن: تمام سٹیک ہولڈرز کوئٹہ چمن شاہراہ کھولنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ون ڈاکومنٹ رجیم آئینی تقاضہ ہے جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا موثر تعاون ضروری ہے۔
ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے۔حکومت نے روز اول سے تمام جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان نےمزید کہا کہ ریاست کی رٹ قائم رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آئندہ ہفتے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی خود چمن کا دورہ کریں گے۔صوبائی حکومت جو ریلیف فراہم کرسکتی ہے کریں گے قومی فیصلوں پر عمل درآمد آئینی ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

8 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

20 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

30 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

32 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

34 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

37 mins ago