کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر گھڑ سواری کرتی نظر آئیں .
اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوریز پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم دغا باز دل کی اداکارہ نے کھیلوں سے اپنی رغبت کا بھرپور ثبوت دیا .
View this post on Instagram
ویڈیو میں وہ گھڑ سواری کے مخصوص ڈریس اور بوٹس پہنے فیلڈ میں ایک گھوڑے کو پچکارتی نظر آئیں .
یاد رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے انکا 1982 کا آئیکونک ہٹ بھوم بھوم دبئی کے ایک نائٹ کلب میں پرفارم کیا جس پر وہاں موجود شرکا جھوم اٹھے تھے .
. .