بھارتی اداکار پر 20 مشتعل افراد کا حملہ، ناک توڑ دی


بنگلورو(قدرت روزنامہ) 20 مشتعل افراد کے ہجوم نے حملہ کرکے کنڑ ٹیلی وژن انڈسٹری کے معروف اداکار چیتن چندرا کو شدید زخمی کردیا، اداکار نے زخمی حالت میں انصاف کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 مئی، مدرز ڈے کے موقع پر اداکار چیتن چندرا اپنی والدہ کے ہمراہ مندر سے واپس گھر جارہے تھے کہ اچانک ایک مشتعل ہجوم اُن کی طرف بڑھا اور اُنہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اداکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
چیتن چندرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکار کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا ہے جبکہ اُن کی شرٹ پر بھی خون کے دھبے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ایک شخص، جو بظاہر نشے میں دھت تھا، وہ مجھے لُوٹنے اور میری گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا، میں اُس شخص کو روک ہی رہا تھا کہ ایک خاتون سمیت 20 لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور اُنہوں نے مجھے تشدد کا بنانا شروع کردیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہجوم چلا گیا تھا لیکن وہ دوبارہ واپس آئے اور پھر اُنہوں نے میری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیتن نے انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنے زخم دکھائے اور بتایا کہ اس حملے میں اُن کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، یہ اُن کی زندگی کا سب سے خوفناک دن تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیتن چندرا نے واقعے کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چیتن چندرا نے کنڑ ڈراموں کے علاوہ کئی کنڑ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

20 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

29 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

40 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

50 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

60 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago