مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) مفتی تقی عثمانی نے مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی۔

کامیڈی کے سلطان عمر شریف کے انتقال کے بعد پہلی بار ان کی اہلیہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت سے ملنے والی دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ مرحوم عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔

زرین غزل نے تمام مداحوں سے کہا کہ آپ کی دعاؤں کے باعث عمر یہاں تک پہنچے اور آگے بھی انہیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ ان کی آگے کی منزل آسان کرے۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اس مشکل وقت میں ہماری بہت مدد کی جبکہ ہم ڈاکٹر طارق شہاب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے عمر شریف کیلئے امریکا میں اسپتال کا انتظام کیا تھا۔

مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔

زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

1 hour ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

1 hour ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago