جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں میڈیا کو سیاسی بیانات دینے پر پابندی کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نےکمرۂ عدالت میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کئی بار آرڈر کر چکی ہے کہ کورٹ کو اوپن کورٹ ہونا چاہیے، ہم نے درخواست دی اور پھر رکاوٹیں ٹرائل عدالت کے حکم پر ہٹا دی گئیں، ٹرائل جج نے آرڈر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاسی بیانات سے روک دیا، عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے صحافی اسے رپورٹ کر سکتے ہیں، معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے اس سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ اب تو چیزیں ایڈوانس ہو چکی ہیں، وکلاء باہر جا کر خود بیان کر دیتے ہیں، کیا ایک وکیل زیرِ التواء کیس کے میرٹس سے متعلق میڈیا پر بیان دے سکتا ہے؟ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ نہیں، وکیل زیرِ التوا ءکیس کے میرٹس پر بات نہیں کر سکتا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ بعض اوقات ہم وکلاء سے کیس سمجھنے کے لیے سوال کر رہے ہوتے ہیں، سوال کر ہی رہے ہوتے ہیں اور میڈیا پر اس کے فوری ٹکرز چل جاتے ہیں، اصل آرڈر اکثر رپورٹ ہونے سے رہ جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا وکیل کہہ سکتا ہے کہ جیت جائیں گے، ہار جائیں گے؟ عدالت میں پیش ہونے والا وکیل کیا شام کو ٹی وی پر میرٹس پر بات کر سکتا ہے؟ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرائل ختم ہونے میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جیل میں عدالتی کارروائی کی میڈیا فیئر رپورٹنگ کرے جو سن رہے ہیں وہ رپورٹ کریں، میڈیا عدالتی کارروائی کو شفاف طریقے سے رپورٹ کرے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں عدالتی کارروائی رپورٹ ہوتی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں ہے۔

Recent Posts

حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن…

9 mins ago

یہ عمران خان نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، کوئی گرفتاری کا عذر پیش نہ کرے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی…

27 mins ago

سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر: بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معیشت کی ریٹنگز سے متعلق معروف میگزین بلوم برگ نے پیش گوئی…

33 mins ago

فیصلے ہو چکے، اسلام آباد ہر قیمت پہنچیں گے، روکا گیا تو یہ ریاست کی ’شسکت‘ ہو گی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم…

42 mins ago

بنوں: مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 7 اہلکار اغوا، ہتھیار اور دیگر سامان بھی لے اڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس چوکی سے 7…

50 mins ago

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ…

1 hour ago