فالج اور امراض قلب سے بچاؤ سمیت انار کے ان گنت حیران کن فوائد

(قدرت روزنامہ)قدرت نے انسان کے لئے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں مختلف اقسام کے پھل جہاں ہماری قوت مدافعت مضبوط کرتے ہیں وہیں بیماریوں کے  خلاف ایک ڈھال  کی مانندبھی ہیں۔

اگر بات کی جائے خوش ذائقہ پھل انار کی تو یہ توانائی سے بھرپو  ر ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے سے ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں فیٹس نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اس موسم میں آسانی اور مناسب قیمت میں دستیاب اس پھل کا استعمال عادت بنالینا چاہئے۔

ا نار کو سوپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے، انار کے بیج صدیوں سے میڈیکل مقاصد کے لیے استعمال ہوتے آرہے ہیں، خوبصورتی سے پیک اس پھل میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ مید ہ، جگر کی گرمی، بواسیر ، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوت مدافعت کے لیے یکساں مفید ہے۔

انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں،یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔اگر آپ روزانہ انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چارگنی زیادہ حیاتین ج(وٹامن ای) کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔ انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہوجاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو نرم وملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتاہے۔انار کے مسلسل استعمال سے سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سراور جلد پرلگاتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

3 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

15 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

26 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

38 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

48 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

2 hours ago