گرمی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی شروع ہوتے ہی کیسکو نے کئی کئی گھنٹے کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے شہریوں صنعتکاروں اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد اب وہ جنریٹر یا یو پی ایس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ اور گردونواح میں سوئی گیس کیساتھ بجلی کی بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردگی گئی ہےمہنگائی کے مارے عوام کی جانب سے بھاری بلوں کی بروقت ادائیگی کی جارہی ہے مگر بجلی اور سوئی گیس کی مسلسل فراہمی نہیں کی جارہی اور ائے روز گیس کی مرمت کے سلسلے میں 8 سے 10 گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس طرح بل ادا نہ کرنے پر میٹر اتار لئے جاتے ہیں اسی طرح بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی و گیس نہ ملے تو ذمہ دار افسروں کی تنخواہیں ضبط کر لی جائیں عوامی حلقوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago