کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی مخالفت کردی۔ عدالت جانے کا اعلان کردیا۔حکومت بلوچستان نے گندم کے نقل و عمل پر پابندی لگا دی، محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نصیرآباد اور سبی ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت کولپور لیویز چیک پوسٹ ،بولان، سبی،، ڈیرہ مراد جمالی ،اوستہ محمد، خانپور، جھل مگسی، ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر علاقوں سے گندم کی نقل و عمل پر پابندی عائد ہے جو 30 جون تک برقرار رہے گی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی، کہتے ہیں فلور ملز اپنی مدد آپ گندم خرید کر عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا ارادہ رکھتی ہے حکومت نے پابندی گندم زخیرہ اندوز مافیاں کو نوازنے کے لئے عائد کی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زمینداروں کے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے تاہم پابندیوں کے بعد اب گندم خریدنے والا کوئی نہیں جس سے زمینداروں کا نقصان ہوگا۔ پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ شدید احتجاج کیا جائے گا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…