قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گا: خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی اتنے گھناؤنے جرائم کے بعد بھی معافی نہیں مانگ رہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانے سے چیزیں اور لوگوں نے بھی لی ہوں گی لیکن بانی پی ٹی آئی واحد آدمی ہے جس نے اسے کاروبار بنا لیا اور کروڑوں روپے کمائے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے زکوٰۃ کی رقم سے سرمایہ کاری کا الزام لگایا جس پر بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا، اب یہ خود عدالت سے بھاگتے ہیں، ان کا وکیل بھی نہیں آتا جبکہ میں عدالت میں پیش ہوتا رہتا ہوں۔
آزاد کشمیر میں جاری احتجاج سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارا اور آزاد کشمیر میں بھارت کا بھی اثر ہے، آزاد کشمیر میں ایسے عناصر موجود ہیں جو چاہتے تھے کہ مظاہرین اور حکومت کا راضی نامہ نہ ہو۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگ بجلی اور گندم پر جس سبسڈی کا مطالبہ کر رہے تھے اسے ہم نے مستقل کر دیا ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

6 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

15 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago