وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں ناکام

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ناراض وزراء کو منانے کی کوششوں میں جت گئے ہیں تاہم انہیں اہم صوبائی وزرا ء کو رام کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشری رند کی رہائش گاہ گئے اور انہیں منانے کی کوشش کی، جام کمال نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ارکان اسمبلی نے ملاقاتوں میں وزیراعلی بلوچستان پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کا ساتھ دیں گے۔وزیراعلی بلوچستان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور بشری رند کے علاوہ دیگر سے بھی رابطے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین ہونے کے بعد بی اے پی سے ہی تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر پارٹی میں اختلافات دور کرانے کے لیے فعال ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

2 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

20 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

31 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

38 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

47 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago