اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں کیوں کہ دونوں کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔
لوئر دیر میں جماعت اسلامی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے ایک اجتماع منعقد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمان، صوبائی سیکریٹری جنرل عبدالواسع، ضلعی امیر اعزاز الملک افکری نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہماری جماعت نے لوگوں کے حقوق اور آئین کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی جب کہ جماعت اسلامی نے متعدد تلخ تجربات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی کیوں کہ ان سب جماعتوں کے مفادات ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے مہنگائی، بے روزگاری اور عدم تحفظ کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا۔
صوبائی امیر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پشاور میں حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں 19 مارچ کو ’غزہ مارچ‘ کا انعقاد کرے گی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…