آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور تاجر دوست اسکیم کے تحت ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تاجر دوست ایپ اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن تیز ہوگئی ہے ، اب تک ڈھائی ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
آئی ایم ایف حکام کو پانچ لاکھ 77 ہزار سے زائد نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے پراسس کو اسٹریم لائن کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر ،پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ٹوبیکو،شوگر،سیمنٹ اور بیوریجز سمیت 5 شعبوں میں لاگو کیے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس پر آئی ایم ایف کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں کے ذمے داروں کے خلاف کی جانے والی حالیہ کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ٹیکس اسٹرکچر اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر بھی مذاکرات ہوئے۔ آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کو دی گئی رپورٹ بھی آئی ایم ایف مشن کو پیش کردی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ 5 بڑے شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے آئندہ مالی سال میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام کے درمیان مزید مذاکرات بھی جاری ہیں۔ ریونیو شارٹ فال پُر کرنے کے لیے آئی ایم ایف مشن کو پلان فراہم کیا جائے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ، واسا ملازمین کی ہڑتال جاری، پانی کی فراہمی معطل، فی ٹینکر کے ریٹ میں بھی اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاونس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال…

4 mins ago

حکومت کو جو کہنا کہہ لیں، ریاست کے خلاف نہ بولیں اللہ تعالی نے ایسے خاص مقصد کیلئے بنایا ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام…

13 mins ago

بابراعظم کیلئے بڑی شخصیات نے آوازیں بلند کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلش کمنٹیٹر ناصر…

17 mins ago

مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ بم دھماکے میں کمسن بچوں کی موت، ہم پر قیامت ٹوٹی ہے سانحہ…

33 mins ago

قلات ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے…

40 mins ago

پنجگور، بارڈر کی بندش، لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارڈر کی بندش کے بعد لوگ گے روزگار ہوکر…

54 mins ago