کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے


کراچی(قدرت روزنامہ) شدید گرمی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کراچی میں کے الیکٹرک نے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری شدید گرمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
میٹرک بورڈ کے امتحانات بھی کراچی میں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں پرچوں کے دوران لوڈشیڈنگ کی اطلاعات بھی ہیں، دریں اثنا مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ یہاں تک کے رات 12 بجے بھی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سکون کی نیند کو ترس گئے ہیں۔
لوڈشیڈنگ سے جو علاقے زیادہ متاثر ہیں ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، لیاری، محمود آباد، ناظم آباد سمیت دیگر بھی کئی علاقے شامل ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago